ہمارے علاقے میں ہر بڑی نعمت وسیع موجود ہے سونے چاندی کے بڑے بڑے پہاڑ ہیں زمین سونا اُگلتی ہے پیسہ بارش کی طرح ہروقت برستا ہے ہمارے غریب بھی امریکن جہازوں میں سفر کرتے ہیں جُھگیاں ہیرے موتیوں سے بھر ی ہوئی ہیں یہاں خوشی بہت ہے ہر بندے کی رگ رگ میں بھری ہے ہر چھوٹا بڑا نِحال ہے ہمارے مشرق کی طرف دریا بہتا ہے مغرب کی طرف نہر جاری ہے ہمارے گھر آناج سے بھرے ہیں ہمارے مرد رُستم و سُہراب ہماری عورتیں کوہ کاف کی پریاں ہمارے بچے سمرکند کے آنار علاقے میں ہر چیز خالص ہے ایک مولوی ہے ایک خدا ہے
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں